حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں نرسیس کا احتجاج چھٹویں دن بھی جاری رہا
جنہوں نے اپنے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر مظاہرہ کیا اور
نعرے بازی کی ۔ان کے اس احتجاج پر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے شدید
ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فوری
خدمات سے رجوع نہ ہونے پر انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کا انتباہ دیا ۔ان نرسیس نے پلے کارڈس دکھائے جس میں لکھا تھا کہ نرسیس تمام لوگوں کی دیکھ بھال کرتی ہے لیکن ان کی کسی کو فکر نہیں ہے ۔